Featuredدنیا

فرانس نے ماسکو حملے کے بعد دہشت گردی الرٹ اعلیٰ سطح تک بڑھا دی

ماسکو حملے کے بعد فرانس نے ملک میں دہشتگردی الرٹ اعلیٰ سطح تک بڑھا دیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر، وزیرِ اعظم، سینئر سیکیورٹی اور دفاعی حکام کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

فرانسیسی وزیرِ اعظم گیبریل اٹل نے کہا ہے کہ داعش کے ذمے داری لینے اور ملک کو لاحق خطرات کے سبب دہشت گردی الرٹ اعلیٰ سطح تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرین اسٹیشنز، ہوائی اڈوں اور مذہبی مقامات پر غیر معمولی حفاظتی اقدامات ہوں گے۔

واضح رہے کہ جمعے کو ماسکو کے کنسرٹ ہال میں فائرنگ اور بم حملے میں ہلاک افراد کی تعداد 137 ہوگئی ہے جبکہ 182 زخمی زیر علاج ہیں۔

روس کے دارالحکومت ماسکو کے کنسرٹ ہال پر حملے کے شبہے میں گرفتار 2 ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔

ملزمان کی شناخت سعید اکرمی مراد علی رجب علی زادہ اور دلیر جون باروتووچ مرزایوف کے ناموں سے کی گئی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close