صنم جاوید کو سینٹ الیکشن لڑنے کی اجازت کا تحریری فیصلہ جاری
اپیلیٹ ٹریبونل نے صنم جاوید کو سینٹ کا الیکشن لڑنے کی اجازت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
اپیلیٹ ٹریبونل کے جج جسٹس شاہد بلال حسن نے صنم جاوید کی اپیل پر 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا تحریری فیصلے میں لکھا ہے کہ عمرسرفرازچیمہ بھی جیل میں ہیں انکے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے۔
تحریری فیصلے کے مطابق صنم جاوید کو جنرل الیکشن لڑنے کی اجازت بھی ملی۔ موجودہ حالات میں کسی کو بنیادی حقوق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔
الزام تھا کہ اپیل کنندہ کا شوہر 2023 کی ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کروا سکا، اپیل کنندہ کے شوہر کو 9 مئی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔ سال 2023 کا ٹیکس ناگزیر حالات کی وجہ سے جمع نہیں ہوسکا۔ ان حالات واقعات کا جائزہ ریٹرننگ افسر کو بھی لینا چاہیے تھا۔
اپیلیٹ ٹریبونل نے لکھا کہ صنم جاویدکو خواتین کی پنجاب کی مخصوص نشست پر انتخاب لڑنے کی اجازت دی جاتی ہے اور ریٹرنگ افسر امیداروں کی لسٹ میں اپیل کنندہ کا نام شامل کرے۔