Featuredاسلام آبادتجارتخیبر پختونخواہپنجاب

گیس کی قیمت میں اضافے کا امکان

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گیس کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔

سوئی ناردرن کی گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

اوگرا پشاور میں درخواست کی سماعت کرے گی۔ایس این جی پی ایل نے گیس کی قیمت میں 147فیصد تک مزید اضافہ مانگ رکھا ہے۔

سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت میں2646.18روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ گیس کی نئی اوسط قیمت 4446.89روپے کرنے کی درخواست کی ہے۔ سوئی ناردرن نےگیس کی قیمت میں اضافے کااطلاق یکم جولائی 2024 سےکرنے کی بھی استدعا کی ہے۔
سوئی ناردرن نے189 ارب 18کروڑروپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے۔ اوگرا سوئی ناردرن کی درخواست پر لاہور میں سماعت کر چکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close