Featuredاسلام آبادتجارت

وزیراعظم نے سب سے زیادہ ٹیکس دہندگا ن کو ٹیکس ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا

اسلام آباد: سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے 66 افراد، کمپنیوں اور برآمد کنندگان کو ’’ٹیکس ایکسی لینس‘‘ ایوارڈ  دیئے گئے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنیوالے 66 برآمدکنندگان، ٹیکس دہندگا ن کو ٹیکس ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا، منگل کو سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے افراد، کمپنیوں اور برآمدکنندگان کیلئے ایکسی لینس ایوارڈ کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم نے یہ ایوارڈ دیئے۔

ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں سرفہرست 9 برآمد کنندگان میں سٹائل ٹیکسٹائل پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شہزاد اصغر علی، چیئرمین انٹرلوپ لمیٹڈ کے چیئرمین مصدق، نشاط ملز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں عمر منشاء، آرٹسٹک ملینیئرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یعقوب احمد، گل احمد ٹیکسٹائل ملز کا ایوارڈ زیاد بشیر، صورتی انٹرپرائزر لمیٹڈ کے ندیم اختر، یونس ٹیکسٹائل ملز کے پی آر او ذوالفقار علی خان، لبرٹی ملز لمیٹڈ کے جی ایم فنانس حسن سلیم، یو ایس اپیرن اینڈ ٹیکسٹائل پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسرار حسین آغا، کیمیکل مصنوعات کے دوایکسپورٹرز میں آئی سی آئی پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آصف جمعہ، آرٹروما پاکستان لمیٹڈ کے مجتبیٰ،فوڈ مصنوعات کے دو ایکسپورٹرز میں گاریب سنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر فنانس فیصل کریم، اسماعیل انڈسٹریز لمیٹڈ کے بلال اسماعیل احمد، لیدر پراڈکٹس کیٹگری کے برآمد کنندگان میں سروس گلوبل فٹ ویئر لمیٹڈ کے ڈائریکٹر چوہدری سیف جاوید، لیبر مین انٹرنیشنل کے ایم ڈی محمد احمد، مشینری ایکسپورٹر میں پاکستان اکیومولیٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر آپریشنز مصطفیٰ بن طلحہ، اٹلس ہنڈا کے دانیال احمد، ٹیٹرا پاک پاکستان لمیٹڈ کے مصباح برنی،فارما سیوٹیکلز میں گیٹس فارماسیوٹیکل کمپنی کے ایگزیکٹو آفیسر خالد محمود، سیرل کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ندیم احمد، کھیلوں کے سامان تیار کرنیوالوں میں فارورڈز سپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے جنرل منیجر محمد منشا، اعوان سپورٹس انڈسٹری کے چیئرمین جعفر حسین اعوان ، سٹیل اور میٹل مصنوعات کی کیٹگری میں مغل آئرن اینڈ سٹیل لمیٹڈ کے چیئرمین مرزا جاوید اقبال، دیگر برآمد کنندگان میں یونائیٹڈ انرجی پاکستان لمیٹڈ کے چیئرمین علی اصفر نقوی، ایلومینیم اینڈ آرٹیکلز کے شعبے میں پاکستان ایلومینیم بیورج کین لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آٰفیسر سید اسد حسین زیدی، مصالحہ جات میں شان فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر جہانزیب ریاض، فش کے شعبے میں میری ٹائم سی فوڈ کے شاہد راٹھور، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سرفہرست برآمد کنندگا ن میںسسٹمز لمیٹڈ کی روحی خان، کان ٹور سافٹ ویئر پرائیویٹ لمیٹڈ کے نائب صدر وسیم احمد، اے بی ایس لیبس پرائیویٹ لمیٹڈ کے کمپنی سیکرٹری ابوبکر حنیف،گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ گروتھ دینے والےبرآمد کنندگان میں احمد فائن ٹیکسٹائل ملز کے سی ایف او نوید عامر، علی مرتضیٰ ایسوسی ایٹس کے ڈائریکٹر عبدالرحمن، پہلی مرتبہ والے ایکسپورٹرز میں حسن رائس کارپوریشن کے ڈائریکٹر چوہدری محمد عبداﷲ، ایم ڈی کے ایکسپورٹس اینڈ امپورٹس کے میانداد، وقار رائس ملز کے پرنسپل آفیسر محسن عزیز، خواتین ایکسپورٹرز کیٹگری میں حمیرا خالد عمر گارمنٹس کی نمائندہ حرا بٹ، اے اے انٹرپرائزرز کی مالک ہما ارشد، بابر برادرز کی مالک سلمیٰ سلطانہ (وزیراعظم نے ان کی خدمات کے اعتراف میں ان کی نشست پر جاکر انہیں ایوارڈ دیا)، تمام ٹیکسوں میں زیادہ ٹیکس دینے والی کیٹگری میں پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر سید طحہ، پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ کے سی ای او سید علی اکبر، او جی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر احمد حیات لک، پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر ارتضیٰ علی قریشی، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر عمران عباسی، انڈس موٹر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی اصغر جمالی، گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر مسعود نبی، پیپسی کولا انڈسٹری پرائیویٹ لمیٹڈ کے خرم شاہ، میزان بینک کے سی ایف او سید عمران علی شاہ، نیشنل ریفائنری لمیٹڈ کے جنرل منیجر فنانس نعمان احمد عثمانی، منیجنگ ڈائریکٹر ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ فہیم حیدر، کوکا کولا بیوریجز پاکستان لمیٹڈ کے پبلک افیئرز کے ہیڈ سید عمر، سب سے زیادہ انکم ٹیکس ادا کرنے والی کیٹگری میں مسلم کمرشل بینک لمیٹڈ کے چیئرمین میاں محمد منشاء، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو عارف اکمل سیفی، سٹینڈرڈ چارٹر بینک لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ریحان شیخ، حبیب بینک لمیٹڈ کے محمد علی، نیشنل بینک آف پاکستان کے نمائندے سید فاروق حسن، اے او پی کیٹگری میں ایس اعجاز الدین اینڈ کمپنی کے منیجنگ پارٹنر ناظم فیروز، انکم ٹیکس کی انفرادی کیٹگری میں امتیاز میگا سٹور کے سی ای او عمر شکیل، انٹرلوپ لمیٹڈ کے چیئرمین مصدق ذوالقرنین، صدیق سنز لمٹیڈ کے طارق رفیع ، طارق عزیز چنا، محمد ہارون محمود،، توصیف نواز، رحیم نواز، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزر کیٹگری میں ماڈرن پینٹ انڈسٹریز کارپوریشن خالد یوسف، سٹار پبلیشر کے ندیم احمد رانا اور اسلم الرحمان سوئچ گیئرز کے پروپرائٹر محمد اسلم شامل تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close