Featuredتجارتسندھ

حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے اقدامات تیز کر دیے

اسلام آباد ائرپورٹ آزمائشی بنیادوں پر آوٹ سورس ہوچکا

 کراچی: پی آئی اے نجکاری کے لیے جلد عالمی مارکیٹ میں اشتہار شائع ہونگے ،3ایئرپورٹس کی بھی آئوٹ سورسنگ ہوگی

بین الاقوامی سطح پر اشتہارات برائے نیلامی دیے جائیں گے۔ ترکی، ملائشیا، قطر، یو اے ای، جرمنی،فرانس اور نیدرلینڈز کے انویسٹرز نے پی آئی اے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

پی آئی اے یونین نے نجکاری کیخلاف ردعمل دینے کی تیاریاں شروع کردیں۔ پاکستان نے پی آئی اے کی فروخت کیلیے ورلڈ بینک انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تمام پی آئی اے جہاز اور روٹس کے علاوہ انجینئرنگ، کیٹرنگ اور کارگو سمیت متعدد شعبے بھی ڈیل میں شامل ہونگے۔
ملک کے تین بڑے ائرپورٹس اسلام آباد، کراچی اور لاہور بھی آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔ لاہور، اسلام آباد ائرپورٹ آزمائشی بنیادوں پر آوٹ سورس ہوچکا۔

ذرائع کے مطابق وزارت ہوا بازی حکام کو معاملے پراہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ پاکستانی سفیروں کے ساتھ اجلاس بلاکربین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ سرمایہ کاروں کوآئوٹ سورسنگ میں سرمایہ کاری کیلئے قائل کیا جائیگا۔ بیرون ملک پاکستانی سفیروں کو پاکستان ایوی ایشن حکام کی طرف سے تیارکردہ مخصوص بریف دی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close