وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈی ایچ کیو اسپتال لیہ میں نو سالہ ذہنی معذور بچی سےمبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نےآئی جی پنجاب پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کو ہدایت کی ہے کہ نو سالہ ذہنی معذور بچی سےمبینہ زیادتی کے واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے ملزمان کا تعین کیا جائے،اور اس گھناونے جرم میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے ۔
پولیس کےمطابق بچی والدین کے ہمراہ نانی کی عیادت کے لیےہسپتال آئی ہوئی تھی، پولیس کا کہنا ہےکہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ کا کہنا ہےکہ ملزم کی گرفتاری کےلیےچھاپےمارے جا رہےہیں۔