Featuredسندھ

سندھ حکومت نے کراچی کو دانستہ ڈکیتوں کے سپرد کردیا ہے

کراچی: شہر میں روزانہ سیکڑوں وارداتیں ہورہی ہیں، سندھ حکومت نے کراچی کو دانستہ ڈکیتوں کے سپرد کردیا ہے

کراچی میں امن و امان کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔

ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کو دانستہ ڈکیتوں کے سپرد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں روزانہ سیکڑوں وارداتیں ہورہی ہیں، سندھ حکومت نے تحفظ کیلئے اقدامات نہ کئے تو احتجاج ہوگا۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کسی صورت عوام کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر نہیں رہنے دے گی۔

دوسری جانب ایم کیو ایم نے علی خورشیدی کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا، فیصلہ ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close