کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ یوم علیؓ پر سندھ بھر میں فول پروف سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
ایک بیان میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ مجالس اور جلوس کی گزرگاہوں پر سیکیورٹی کو مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔
آئی جی سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ واچ ٹاورز اور بلند عمارتوں پر اسنائپرز کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔