رمضان میں بھکاریوں کی بڑی تعداد سعودی عرب پہنچ گئی، سعودی پولیس نے مسجد الحرام کے اطراف سے 4 ہزار سے زائد بھکاریوں کو حراست میں لےکر تھانے منتقل کردیا۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں گداگری کی حوصلہ شکنی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پیشہ ور بھکاری امن کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں اور ان کی آڑ میں دہشت گرد تنظیمیں بھی فنڈز جمع کرسکتی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام میں سختی سے گداگری سے منع کیا گیا ہے اس لیے کسی کو صدقہ خیرات نہ دیں۔ پیشہ ور بھکاری منظم مافیا کا حصہ ہیں۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام کے بعد مسجد نبوی اور دیگر مقدس مقامات سمیت بڑی مساجد کے اطراف بھی بھکاریوں کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔