Featuredسندھ

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن رکن سندھ اسمبلی منتخب

 کراچی: الیکشن کمیشن نے پی ایس 129 سے حافظ نعیم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوگئے جس کے بعد صوبائی اسمبلی میں جماعت اسلامی ارکان کی تعداد 2ہوگئی۔
انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع نہ کرانے کی وجہ سے حافظ نعیم کا نوٹیفکیشن رکا ہوا تھا، تاہم حافظ نعیم الرحمٰن نے انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کرا دیے ہیں۔
سندھ اسمبلی کی اب تمام 168نشستوں پر ارکان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری ہوچکے ہیں۔ ایم کیوایم 37 اور پیپلزپارٹی ارکان کی تعداد 117 ہے، پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد ارکان کی تعداد 9 اور جی ڈی اے کے 3 ارکان ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن اسمبلی یا سٹی کونسل میں سے کوئی ایک نشست رکھ سکیں گے، حافظ نعیم بلدیہ عظمیٰ کراچی سٹی کونسل کے بھی رکن ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close