Featuredاسلام آبادتجارت
حکومت نے شہریوں کو زوردار جھٹکا دیتے ہو ئے بجلی مہنگی کردی
بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا
اسلام آباد: نیپرا نے بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا
کومت نے کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی گئی ، نیپرا نے بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے مد میں مہنگی کی گئی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل، مئی اورجون میں کی جائیں گی، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق اضافے کا صارفین پر 85 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔