Featuredگلگت بلتستان

چینی کمپنی نے دیامر بھاشا ڈیم پر دوبارہ کام شروع کردیا

چینی کمپنی نے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں بھاشا ڈیم پر دوبارہ کام شروع کردیا ہے۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ داسو ڈیم پر کام چند دنوں میں دوبارہ شروع ہوجائے گا۔

دیامر بھاشا ڈیم کے جنرل منیجر نزاکت حسین نے تصدیق کی کہ چینی کمپنی نے ڈیم پر کام دوبارہ شروع کر دیا ہے، تقریبا 350 چینی شہریوں نے کام شروع کر دیا ہے جبکہ 6 ہزار مقامی عملہ پہلے ہی ڈیم پر کام کر رہا تھا۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخواہ کے ضلع شانگلہ کی تحصیل بشام میں داسو ڈیم انجینئرز کی بس پر خودکش حملے میں پانچ چینی شہریوں کی ہلاکت کے بعد چینی کمپنی نے کام بند کر دیا تھا۔

دیامر بھاشا ڈیم دریائے سندھ پر خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان اور گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے درمیان تعمیر کیا جا رہا ہے۔ ڈیم کی تکمیل کے بعد پن بجلی کی پیداوار سے 4800 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔

اس سے قبل 13 مئی 2020 کو حکومت پاکستان نے ڈیم کی تعمیر کے لیے چائنا پاور اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے جوائنٹ وینچر کے ساتھ 442 ارب روپے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close