Featuredتجارت

ترکمانستان کی پاکستان کو مقامی پیداوار کے مقابلے سستی بجلی دینے کی پیشکش

ترکمانستان نے پاکستان کو مقامی پیداوار کے مقابلے سستی بجلی دینے کی پیشکش کردی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ترکمانستان کے سفیر اتاجان مولاموف نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے بات چیت کی۔

وفاقی وزیر نےترکمانستان کے ساتھ دو طرفہ تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ نئے راستوں کی تلاش اور ٹرانزٹ ٹریٹ معاہدوں سے تجارتی حجم بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔ ترکمانستانی سفیر نے پاکستان کو مقامی پیداوار کے مقابلے سستی بجلی دینے کی پیشکش کی۔

ایل پی جی اور بجلی جیسے توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیر تجاروت نے دونوں ممالک کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ پر جلد دستخط کی امید کا اظہار کیا۔ معاہدے پر اسلام آباد یا ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں دستخط ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close