Featuredاسلام آباد
وزیراعظم شہبازشریف عمرہ ادائیگی کیلئےکل سعودی عرب جائیں گے
وزیراعظم شہبازشریف عمرہ ادائیگی کیلئے کل سعودی عرب جائیں گے۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کا بھی امکان ہے،اس دوران وزیراعظم کی سعودی ولی عہد کے ساتھ مختلف منصوبوں سے متعلق بات چیت ہوگی۔
دورے کےدوران وزیراعظم کی سعودی حکام اور قیادت سےملاقاتیں ہوں گی،سعودی عرب کےساتھ زراعت سمیت دیگرمتعدد شعبوں میں تعاون پربات چیت ہوگی،دورہ کے دوران مختلف سرمایہ کاری کےمنصوبوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔