کراچی میں کروڑوں روپےکی گیس چوری کرنےوالا نیٹ ورک پکڑاگیا۔
ترجمان سوئی سدرن کےمطابق سبزی منڈی کےقریب گل حسن ٹاؤن میں سی آرڈی اور سی جی ٹی او نےمشترکہ کارروائی کرتےہوئےسروس لائن سےبراہ راست گیس چوری کرکے ڈھائی ہزار گھروں گھروں کو گیس دی جارہی تھی۔
ترجمان سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ چھاپامارٹیم نے2500غیرقانونی کنکشن منقطع کرتےہوئےپورا نیٹ ورک ختم کردیا،گیس چورسالانہ 24لاکھ کیوبک میٹرگیس چوری کر رہےتھے، چوری شدہ گیس کی مالیت 7کروڑ50لاکھ روپےبنتی ہے،گیس لوڈ کے حساب سےجرمانہ عائد کیا جائے گا