کراچی : دنیا بھر میں مسلمان رمضان کے آخری جمعے کو یوم القدس کے طور پر مناتے ہیں۔
یوم القدس کے موقع پرپاکستان میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے شہر شہر ریلیاں نکالی گئیں۔
یوم القدس کے موقع پر کراچی میں بھی ریلی کا انعقاد کیاگیا جو کہ نمائش سے تیب سینڑ تک نکالی گئی۔ ریلی کی سیکیورٹی کے لئے سینکڑوں سیکیورٹی اہلکار اور رضا کار موجود تھے۔
تحریک آزادی القدس پاکستان کی جانب سے نکالی جانے والی مرکزی آزادی القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مکررین نے کہا کہ ہمیں فلسطینیوں کی تکلیف کو اپنی زندگی میں شامل کرنا چاہیئے، اب تک غزہ میں بتیس ہزار لوگ شہید ہو چکے ہیں، غزہ میں اٹھارہ بچے بھوک سے مر گئے ہیں، مگر بدبختی دیکھئے کہ اسرائیل کی فوج جو منرل واٹر کی بوتلیں استعمال کر رہی ہے، وہ ترکی فراہم کر رہا ہے، جو تیل اور گیس اور دیگر خوراک کی اشیاء اسرائیل استعمال کر رہا ہے، وہ سعودی عرب اور اردن سے جا رہی ہیں، وہ مصر کو غزہ کیلئے تو راستے نہیں کھولتا، مگر امریکا کے کہنے پر اسرائیل کیلئے کھولتا ہے، یہ سارے خیانت کار فلسطینیوں کی نسل کشی میں برابر کے شریک ہیں، یمن کے قائد سید عبدالملک الحوثی اور ان کے مجاہدین بحیرہ احمر، خلیج عدن اور بحر ہند کے اندر امریکا، اسرائیل اور برطانیہ کے بحری جہازوں کو روک رہے ہیں، یمنیوں نے اسرائیل کی 80 فیصد تجارت کو برباد کر دیا ہے، مگر اسرائیل کی تجارت کو بچانے کیلئے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، اردن اور مصر زمینی راستہ بنا رہے ہیں، تاکہ اسرائیل کی ڈوپتی تجارت کو سہارا دیا جا سکے، یہ وہ بدبخت ہیں جو مسلم امہ کے اتحاد کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔
اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام القدس ریلی نکالی گئی القدس ریلی آبپارہ چوک سے شروع ہوکر سرینا چوک میں اختتام پذیر ہو گی۔ ریلی میں جماعت اسلامی کی مقامی قیادت سمیت بچوں اور بڑوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم تھامے نعرے بھی لگائے۔
ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی یوم القدس کی مناسبت سےاحتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی اسلام پورہ سےشروع ہوکر اپنےمقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی چئیرنگ کراس پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی۔
پشاور میں یوم القدس کی مناسبت سے پشاور میں ریلی نکالی گئی جامعہ کوچہ رسلدار سے ریلی برآمد ہو تھی۔ بینر اٹھائے شرکاء نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی اور کشمیر اور غزہ میں ظلم اور بربریت کی مزمت کی۔
آزاد کشمیر بھر میں بھی جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منایا گیا۔ ضلع جہلم ویلی ، ضلع نیلم باغ پونچھ اور سدھنوتی میں نماز جمعہ کے بعد غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں۔