Featuredاسلام آباد
پاکستان تحریک انصاف نے 14 رکنی سیاسی کمیٹی کا اعلان کردیا
پاکستان تحریک انصاف نے 14 رکنی سیاسی کمیٹی کی تشکیل نو کردی۔ کمیٹی کے تمام ارکان کی منظوری بانی چئیرمین نے دی۔ عمر ایوب خان کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔
پاکستان تحریک انصاف نے بانی چئیرمین کی ہدایت پر 14 رکنی سیاسی کمیٹی کی نئی تشکیل دیدی۔ یہ سیاسی کمیٹی تحریک انصاف کے تمام فیصلے کرے گی اور کور کمیٹی کے ارکان کو بھی فیصلوں بارے آگاہ کرے گی، سیاسی کمیٹی کے ارکان کی منظوری بانی چئیرمین نے دی۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کمیٹی کے رکن ہوں گے،سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کے دستخط سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔
شبلی فراز، اسد قیصر شاہ فرمان، عون عباس بپی، روف حسن، حماد اظہر ،اور میاں اسلم اقبال کمیٹی میں شامل ہیں ، عاطف خان ،حافظ فرحت عباس اور شیر افضل مروت کو بھی کمیٹی میں شامل کرلیا گیا ہے۔