Featuredبلوچستان

بلوچستان میں ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کا قیام

حکومت نےبلوچستان کے تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانےکی غرض سے 2013 میں بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کا قیام عمل میں لایا۔

بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ ضرورت مند طلبہ و طالبات کو پارشلی فنڈڈ اور فلی فنڈڈ وظائف فراہم کرتی ہے،جس سے اب تک تقریبا 73 ہزار طلباء مستفید ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ اس فنڈ سےبلوچستان کےمستحق طلبہ وطالبات کے لیےسالانہ 15 ہزار سے زائد وظائف کا اجرا بھی عمل میں لایاجاتاہے۔

اسی طرح 8 اگست 2016 کے سانحہ میں شہیدہونے والے وکلاء کے بچوں کو نہ صرف مفت تعلیم کی سہولت دے رہی ہے بلکہ اعلی تعلیم کے حصول کے لیے وکلا کو ایل ایل ایم، بار ایٹ لا یا پی ایچ ڈی کے لیے بیرون ملک خصوصا برطانیہ بھیجا جاتا ہے۔

بلوچستان کےروشن مستقبل کے لیےیہ فنڈ میرٹ پرمبنی شفاف اور غیر جانبدارانہ نظام سےصوبے بھرمیں علم کی شمع روشن کرکےتعلیم کی فراہمی کا علم اٹھایا ہوا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close