کراچی کے علاقے میٹروول 4 نمبر میں کار پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق میٹروول میں گاڑی پرفائرنگ کاواقعہ ڈکیتی مزاحمت پرپیش آیا، گاڑی میں سوارافرادبینک میں رقم جمع کرانے جارہے تھے۔
حکام کے مطابق مقتولین بنگلے میں قائم دفترسے 26لاکھ سے زائد کی رقم لیکر نکلے تھے، ملزمان نے گاڑی پر5سے زائد گولیاں چلائیں، رقم لوٹ کر فرار ہوئے۔ مرنے والے افراد سیف اللہ نامی شخص کے پولٹری فارم کے ملازم تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے رپورٹ دی جائے اور پولیس گشت کو ایسی جگہوں پر بڑھایا جائے جہاں جرائم زیادہ ہے۔