Featuredتجارتسندھ

اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا تسلسل برقرار

 کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلی بار انڈیکس کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور ہوگئی

معیشت کی شرح نمو بڑھنے اور ترقی کے آثار نظر آنے سے متعلق عالمی بینک اور بلوم برگ کی رپورٹ، آئندہ مالی سال میں شرح نمو میں دوگنا اضافے کے ساتھ بتدریج بڑھوتری کی پیشگوئی اور مہنگائی کی شرح میں 11فیصد کی کمی کے امکانات جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا تسلسل برقرار ہے۔

تیزی کے سبب 50 سے زائد فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جن کی مالیت میں مزید اربوں روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت اور اصلاحاتی اقدامات کے نتیجے میں مقامی و غیر ملکیوں کی پراعتماد اندز میں سرمایہ کاری کررہے ہیں جو کیپیٹل مارکیٹ میں نت نئے ریکارڈز بنانے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے یہی وجہ ہے کہ کاروبار میں مارکیٹ مثبت زون میں ہے۔ نجکاری پلان، آئی ایم ایف سے مثبت مذاکرات پر انویسٹرز پُراعتماد ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close