Featuredاسلام آبادتجارت

وفاقی وزیر توانائی نے بجلی قیمتوں میں کمی کی نوید سنادی

اسلام آباد: یہ مجموعی کمی ڈالر کے لحاظ سے سہہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹس سے ہوگی

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے ایک بیان میں کہا کہ اپریل کے بجلی کے بلوں میں 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ کمی ہوئی، یہ مجموعی کمی ڈالر کے لحاظ سے سہہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹس کی وجہ سے ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے بلوں پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 7 روپے 6 پیسہ فی یونٹ سے کم ہو کر 4 روپے 92 پیسے مقرر ہوئی جس سے ایندھن کی قیمت میں 2 روپے 14 پیسے کی کمی ہوئی، پہلے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 4 روپے 43 پیسے تھی وہ کم ہوکر 2 روپے 75 پیسے ہو گئی ہے جس سے بجلی کے بلوں میں ایک روپیہ 68 پیسے کی کمی ہوئی۔
وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ بجلی کے بلوں میں کمی ہو گی۔

وزیر توانائی نے وضاحت کی کہ نیپرا ہر سال کے آغاز میں پورے سال کے ‘ریفرنس ٹیرف’ کا تعین کرتی ہے، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) ایک ماہ میں بجلی کی پیداوار پر آنے والی لاگت کا تعین کرتی ہے، نیپرا کی مقررہ قیمت کے مقابلے میں ایندھن کی قیمت میں کمی پر صارفین کے لئے قیمت میں کمی آتی ہے، نیپرا ٹیرف سے قیمت زائد ہونے پر ایندھن کی اصل قیمت اور ایندھن کی مقررہ قیمت کے درمیان فرق کی رقم وصول کی جاتی ہے، اس فرق کو وصول نہ کرنےسے ملکی خسارے میں اضافہ ہوتا ہے، نیپرا ہر ماہ کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا تعین کرتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close