Featuredدنیا

ایرانی فورسز نےآبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کے پرتگالی جہازپرقبضہ کرلیا

اسرائیلی فوج کے ترجمان نےکہا ہے کہ ایران کشیدگی کو مزید بڑھانے کے نتائج بھگتےگا۔

ایرانی فورسز نےآبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کے پرتگالی جہازپرقبضہ کرلیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق پرتگالی جہاز ’ایم ایس سی ایریز‘ اسرائیلی ارب پتی ایال اوفر کی کمپنی کا ہے جبکہ قبضے میں لیے گئے جہاز پر فلپائن کا 20 رکنی عملہ موجود ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے ایرانی بحریہ کے خصوصی دستوں نے ہیلی کاپٹر کا استعمال کرتے ہوئے جہاز کو قبضے میں لیا، قبضے میں لیےگئے جہاز کو اب ایرانی سمندری حدود میں منتقل کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی فوج کے ترجمان نےکہا ہے کہ ایران کشیدگی کو مزید بڑھانے کے نتائج بھگتےگا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close