Featuredدنیا

اسرائیل کے خلاف ایران کی طرف سے فوجی آپریشن اس کا حق ہے

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ دمشق میں قونصل خانے پر حملے کا یہ جائز ردعمل ہے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق حماس نے ٹیلی گرام پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’اسرائیل کے خلاف ایران کی طرف سے فوجی آپریشن اس کا حق ہے اور دمشق میں قونصل خانے پر حملے کا یہ جائز ردعمل ہے۔‘

حماس نے کہا کہ صیہونی جارحیت کے خلاف وہ خطے کے ممالک اور عوام کے دفاع کے حق کی حمایت کرتے ہیں۔

فلسطین گروپ نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر اپنے حملے کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’ہم عرب اور اسلامی قوم، جو آزادی پر یقین رکھتے ہیں اور خطے کے مزاحمتی گروپوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ’طوفان الاقصیٰ‘ کی حمایت جاری رکھیں۔‘

واضح رہے کہ 13 اور 14 اپریل کی درمیانی شب ایران نے اسرائیل پر تقریباً 200 ڈرون اور کروز میزائل فائر کیے تھے، ایرانی پاسدران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کی باضابطہ تصدیق کی تھی۔

حملے میں اسرائیلی دفاعی تنصیاب اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی فوج نے کہا کہ اسرائیل پر ڈرون اور میزائل حملے میں انہوں نے اپنے تمام مقاصد حاصل کر لیے ہیں۔

ایرانی مسلح افواج نے اسرائیل پر حملے کو ’کامیاب آپریشن‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کارروائی میں تمام اہداف حاصل کرلیے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close