Featuredدنیا

ایرانی حملوں کے بعد اسرائیل کی گیدڑ بھپکیاں

عالمی و مشرق وسطیٰ کے پارٹنرز کے شکر گزار ہیں ، اسرائیل

اسرائیل کی ایران کو دھمکی ، اسرائیل کو نقصان پہنچانے والوں کو غزہ بنا دیں گے

اسرائیل نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں نقصان پہنچانے والوں کو غزہ بنا دیں گے، ہماری جنگ ایران کے عوام کے ساتھ نہیں ہے۔

اسرائیل کی جانب سے کہا گیا کہ ہم ایرانی اسلامی جمہوری حکومت کے خلاف ہیں، ہم نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایرانی حملہ ناکام بنایا۔

اسرائیل نے مزید کہا کہ عالمی و مشرق وسطیٰ کے پارٹنرز کے شکر گزار ہیں، ایرانی حملہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ تھا۔

ایران نے اسرائیل پر 300 سے زائد ڈرون اور کروز میزائل سے حملہ کیا جبکہ اسرائیل نے امریکا اور اردن کی مدد سے متعدد ایرانی میزائل مار گرائے۔

ایران کے پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے درجنوں ڈرون اور میزائل لانچ کرکے اسرائیل کے مخصوص مقامات کو نشانہ بنایا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر وسیع پیمانے پر ڈرون حملے کیے ہیں، اس حوالے سے اسرائیلی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے 300 سے زائد ڈرون اور کروز میزائل بھی فائر کیے ہیں۔

ایران کے وزیر دفاع نے ایک بیان جاری کرکے پڑوسی ممالک کو خبردار کیا کہ ان میں سے جو بھی ڈرون کو روکنے کے لیے اسرائیل کے لیے اپنی فضائی حدود کھولے گا اسے نشانہ بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے یکم اپریل کو شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے سفارتخانے پر میزائل حملہ کیا تھا جس میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس بریگیڈز کے سینئر کمانڈر رضا زاہدی بھی شامل تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close