متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن نے نان اورروٹی کی قیمتوں میں کمی کو مسترد کر دیا۔
نانبائی ایسوسی ایشن نےقیمتوں میں کمی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب روٹی 20 روپےہوئی تب 20کلو والا تھیلا 2100 روپےکا تھا،سب سے پہلے آٹے اور فائن کی قیمتوں میں کمی کانوٹیفکیشن ہونا چاہیے تھا۔
صدرنان بائی ایسوسی ایشن نےکہا کہ گیس اوربجلی پرحکومت کوئی سبسڈی نہیں دے رہی،نان بائی ایل پی جی گیس استعمال کرتےہیں،روٹی کی قیمت کیسے کم کریں۔
حکومتی نوٹیفکیشن کےباوجود روٹی کی قیمت میں کمی نہ ہوئی،تندوروں پر روٹی بدستور 20 روپے میں فروخت کی جارہی ہے،روٹی سولہ روپےہونے کےنوٹیفکیشن پر عملدر آمد بھی شروع نہ ہوا۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے روٹی کی قیمت میں 15 روپے جبکہ نان کی قیمت 20 روپےمقررکرنےکا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔جس پرتاحال عملدرآمد نہیں ہوسکا۔