Featuredخیبر پختونخواہ
پشاور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
پشاور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نےاپنے عہدےکا حلف اٹھا لیا۔
ہائیکورٹ کے سنئیرجج جسٹس اعجازانور نےقائم مقام چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم سے عہدے کا حلف لیا،جسٹس اشتیاق ابراہیم 2دسمبر 1969 کو پشاورمیں پیدا ہوئے،انہوں نے پشاور خیبر لاکالج سے 1992 میں وکالت ڈگری حاصل کی۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے 1995میں ہائیکورٹ جبکہ 2008میں سپریم کورٹ کا لائسنس حاصل کیا۔اسسٹنٹ اورایڈیشنل ایڈکوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کے عہدوں پر بھی کام کر چکے ہیں۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم 2013 میں پشاورہائیکورٹ بار کےصدر بھی رہ چکے ہیں، 2016 میں ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے،2018 میں پشاورہائیکورٹ کے مستقل جج بن گئے تھے۔
سابق چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ کی ریٹائرمنٹ کےبعد جسٹس اشتیاق ابراہیم نے آج پشاورہائیکورٹ کے بطور قائم مقام چیف جسٹس کےعہدےکا حلف اٹھا لیا۔