Featuredاسلام آباد

پی ٹی آئی نے اسلام آباد کی 3 نشستوں کے نتائج کو چیلنج کردیا

 اسلام آباد: تحریک انصاف نے مبینہ دھاندلی پر اسلام آباد کی 3 نشستوں کے انتخابی نتائج کو چیلنج کردیا۔

پی ٹی آئی نے اسلام آباد کی تینوں نشستوں میں مبینہ دھاندلی کواسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ 8 فروری کے انتخابی نتائج میں تبدیلی اور دھاندلی کی گئی۔

اسلام آباد سے الیکشن لڑنے والے پی ٹی آئی کے تینوں امیدواروں نے الیکشن ٹریبونل سے مسلم لیگ ن کے کامیاب قرار دئیے گئے ایم این ایز کو ڈی نوٹی فائی کرنے کی استدعا کی۔

‏این اے46 اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار عامر مغل، این اے47 سے شعیب شاہین اور این اے 48 سے علی بخاری نے انتخابی نتائج کو ٹریبونل میں چیلنج کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close