Featuredاسلام آباد

عامر تانبا کے قتل میں بھارت ملوث ہوسکتا ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عامر تانبا کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کر دیا۔

اتوار کے روز لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر جیل میں حملے میں ملوث عامر تانبا شدید زخمی ہوگیا تھا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا ،تاہم مقتول زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بعدازاں، ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق عامر سرفراز کی موت خون زیادہ بہنے کی وجہ سے ہوئی۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ مقتول عامر تانبا کو مجموعی طور پر چار گولیاں لگیں، حملہ آوروں نے 2 گولیاں سینے اور دو ٹانگوں میں ماریں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے عامر تانبا کے قتل پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں براہ راست قتل کے واقعات میں بھارت ملوث رہا ہے، عامر تانبا کے قتل میں بھی بھارت ملوث ہوسکتا ہے۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بہاولنگر جیسے واقعہ سے مورال کم نہیں ہورہا ، اس کو اتنا بڑا ایشو بنانے کی ضرورت نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close