لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نےخدیجہ شاہ کے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمےمیں وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی،دوران سماعت خدیجہ شاہ عدالت میں پیش ہوئیں اورآئندہ ہرسماعت پر عدالت میں پیش ہونےکی یقین دہانی کرا دی۔
اے ٹی سی نےخدیجہ شاہ کے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے،عدالت میں پیش ہونے پرخدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ ہوئے۔
عدالت نے 29 اپریل کو دوبارہ خدیجہ شاہ کو پیش ہونے کا حکم دےدیا،پراسیکیوشن نے ملزمان کیخلاف چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے،جناح ہاؤس حملہ کیس میں عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری سمیت 266 ملزمان نامزد ہیں۔