محکمہ موسمیات نےملک کےبیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اورژالہ باری کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں آندھی،گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ مری، گلیات سمیت پنجاب کےمختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔
دوسری جانب بالائی کے پی سمیت مختلف علاقوں میں بارش،اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،اس کےعلاوہ پسنی،گوادر،لورا لائی،قلات نوشکی سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
جبکہ حیدرآباد،کراچی،ٹھٹھہ،سجاول اوربدین میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھبارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹے کےدوران سب سے زیادہ گوادرمیں 94 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی