Featuredتجارت

یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ

حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج ختم ہونے کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکام کے مطابق وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت 5 بنیادی اشیا پر سبسڈی برقرار رہے گی، چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول پر بی آئی ایس پی صارفین کو سبسڈی ملے گی۔ وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت ماہانہ تقریبا 3 ارب روپےکی سبسڈی دی جائےگی۔

یوٹیلیٹی اسٹورزپربی آئی ایس پی صارفین کیلئے چینی کی قیمت 109روپے فی کلوہوگی، بی آئی ایس پی صارفین کے لیے آٹےکا 10 کلوکا تھیلا 648 روپےمیں دستیاب ہوگا۔ بی آئی ایس پی صارفین کیلئے گھی کی فی کلو قیمت 393 روپے مقرر کی گئی ہے۔

پیکیج کے تحت بی آئی ایس پی صارفین کو دالوں اورچاول پرفی کلو 25 روپے سبسڈی ملے گی، یوٹیلیٹی اسٹورزپروزیراعظم پیکج جون 2024 تک جاری رکھنے کا پلان ہے، آئندہ مالی سال کیلئے وزیراعظم پیکج جاری رکھنے سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close