Featuredپنجاب

کمرہ عدالت کے بجائے چیمبرز میں سماعت پر 15 ججز کو نوٹس جاری

کمرہ عدالت کے بجائے چیمبرز میں کیسز کی سماعت پر لاہور کی ماتحت عدالتوں کے 15 ججز کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور عبہرگل خان نے15سول ججز سے دو روز میں وضاحت طلب کرلی، ڈائیرکٹر جنرل ڈسٹرکٹ جوڈیشری عبہر گل خان نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو خط لکھ دیا۔

ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی سی کیمروں کے ذریعے دیکھا گیا تو عدالتی افسران عدالتوں میں موجود نہیں تھے، سیشن جج لاہور سید علی عمران 15ججز سے وضاحت لیکر رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائیں۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدالتوں کےججزکو چیمبرز کے بجائے کمرہ عدالت میں بیٹھ کرکیسز کی سماعت کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close