Featuredپنجاب

دہشت گردوں سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے، وزیرقانون

وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ دہشتگردوں کوان ہی کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔

قومی اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈر پرسوال کاجواب دیتے ہوئے وزیرقانون کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف حکومت کی زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے۔ اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جارہاہے۔ دہشت گردوں سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔

اعظم نذیرتارڑ نے مزید کہا کہ کل کے صدر مملکت خطاب کے دوران جو رویہ اختیارکیا گیا وہ شرمناک ہے، ایوان میں اراکین خطاب کرتےرہتے ہیں کوئی نئی بات نہیں، یہ پہلی بارایوان میں صدرمملکت کا خطاب نہیں ہوا، ان کی تربیت ہی ایسی ہے یہ اس بات کو سننے کو تیار نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close