Featuredاسلام آباد

ایم این اے جمشید دستی اور اقبال آفریدی کی موجودہ سیشن سے حاضری معطل

اراکین قومی اسمبلی جمشید دستی اور اقبال آفریدی کی موجودہ سیشن سے حاضری معطل کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اراکین قومی اسمبلی جمشید دستی اور اقبال آفریدی کی دونوں ارکان کی موجودہ سیشن سے حاضری معطل کرنے کی ایوان نے منظوری دے دی۔

اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کا کہنا تھا کہ جمشید دستی اوراقبال آفریدی نے غیر پارلیمانی رویہ اختیار کیا، جمشیددستی اور اقبال خان آفریدی نے نازیبازبان استعمال کی۔

اس سے قبل ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ کل کے صدر مملکت خطاب کے دوران جو رویہ اختیارکیا گیا وہ شرمناک ہے، ایوان میں اراکین خطاب کرتےرہتے ہیں کوئی نئی بات نہیں، یہ پہلی بارایوان میں صدرمملکت کا خطاب نہیں ہوا، ان کی تربیت ہی ایسی ہے یہ اس بات کو سننے کو تیار نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close