رمضان المبارک بعد بھی ملک میں مہنگائی کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھونے لگی ہے۔
کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمتیں نیچے آنے کا نام ہی نہیں لے رہی، شہر میں مرغی کی فی کلو قیمت ساڑھے 700 روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مہمان داری مشکل ہوگئی ہے،گائے کے گوشت کے مقابلے میں مرغی،کا گوشت سستا تھا مگر وہ بھی مہنگا ہوچکا ہے، ڈیلرز کا موقف ہے کہ کراچی میں یومیہ چھ سے سات لاکھ مرغیوں کی کھپت ہوتی ہے، مگر پولٹری فارمر مسلسل مہنگی مرغی،فراہم کر رہے ہیں، مہنگی مرغی کو سرکاری ریٹ پر سستا نہیں بیچ سکتے۔
یہ بھی پڑھیں :یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ
دوسری جانب لاہور کے مختلف علاقوں میں،مرغی کے گوشت کی قلت پیدا ہوگئی۔ دکانداروں کا کہنا ہےمرغی کی سپلائی نہیں آرہی اس لیے دکانیں بند ہیں۔ دکانداروں کے مطابق جو تھوڑی بہت،مرغی آتی ہے وہ مہنگے داموں ملتی ہے، شہر میں،مرغی کا گوشت 800 روپے میں فروخت ہوتا رہا ہے۔