ضمنی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا۔
قومی اسمبلی کے جن حلقوں میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ ہوئی ان میں پنجاب کے 2، خیبر پختونخوا کے 2 اور سندھ کا 1 حلقہ شامل ہے۔
صوبائی اسمبلیوں کی جن نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوا ان میں پنجاب اسمبلی کی 12، بلوچستان اور سندھ کی 2، 2 نشستیں شامل ہیں۔
این اے 119 لاہور 3:
قومی اسمبلی کے حقلہ این اے 119 لاہور 3 کے 338 پولنگ اسٹیشنز میں 14 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پاکستان مسلم ليگ (ن) کے علی پرویز 1812 ووٹ لے کر پہلے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے شہزاد فاروق 1016 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 132 قصور 2:
قومی اسمبلی کے حقلہ این اے 132 قصور 2 کے 342 پولنگ اسٹیشنز میں 7 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پاکستان مسلم ليگ (ن) کے ملک رشید احمد خان 2231 ووٹ لے کر پہلے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے سردار محمد حسین ڈوگر 1419 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 8 باجوڑ:
این اے 8 باجوڑ کے 366 پولنگ اسٹیشنز میں سے 7 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار مبارک زیب 1525 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کے گل ظفر خان 903 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان:
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان کے 358 پولنگ اسٹیشنز میں سے 3 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے فیصل امین خان 387 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالرشید خان کنڈی 36 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 196 قمبر شہداد کوٹ 1:
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 196 شہداد کوٹ 1 کے 303 پولنگ اسٹیشنز میں سے 12 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے خورشید احمد جونیجو 3028 ووٹ لے کر پہلے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے محمد علی 47 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔