Featuredپنجاب

حکومت نے شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی بنانے سے انکار کردیا

حکومت نے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے نامزد شیرافضل مروت کو چیئرمین پی اے سی بنانے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں نیا تنازعہ پیدا ہوگیا۔ سنی اتحاد کونسل نے شیرافضل مروت کو چیئرمین پی اے سی کیلئے نامزد کیا تھا تاہم حکومت نے شیرافضل مروت کو چیئرمین پی اے سی بنانے سے انکار کردیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی سرادر ایاز صادق نے حکومتی مٓقف قائد حزب اختلاف کو بتادیا کہ چیئرمین پی اے سی کیلئے شیرافضل مروت ناقابل قبول ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ایک سنجیدہ اورتجربہ کار پارلیمنیٹرین کو چیئرمین پی اے سی بنانے کی حامی ہے۔

اپوزیشن کوچیئرمین پی اے سی کے لیے نیا نام تجویز کرنے کا آپشن دیا گیا ہے، سنی اتحاد کونسل نے معاملےپر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے شیرافضل مروت کا نام واپس لینے کی صورت میں متبادل حکمت عملی پرمشاورت شروع کردی۔ چیئرمین پی اے سی کا منصب جمعیت علمائے اسلام کو دینے کا آپشن زیرغور ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close