پنجاب میں 50 ہزارگھرانوں کو سولر سسٹم دینے کی منظوری دیدی گئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں صوبے کے 50 ہزارگھرانوں کو ایک کلو واٹ سولر سسٹم دینے کی اصولی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متعلقہ حکام کو فوری طور پر پائلٹ پراجیکٹ شرو ع کرنے کی ہدایت کردی۔
اجلاس میں شرکاء کو ایک کلو واٹ سولرسسٹم سے متعلق ٹیکنیکل امور پر بریفنگ دی گئی اور مختلف گھروں میں ون کے وی سولر سسٹم لگا کر افادیت کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی۔
مریم نوازنے کہا روشن پنجاب پروگرام کا مقصدغریب آدمی کومہنگی بجلی سے نجات دلانا ہے۔ گھریلو صارفین کیلئے سولر سسٹم کا دائرہ کار بتدریج بڑھایا جائے گا، روشن پنجاب پروگرام کا مقصد مہنگی بجلی سے نجات دلانا ہے۔
پنجاب بھر کے 100یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین اہل قرار دیے گئے، ون کے وی سسٹم میں 2سولر پلیٹیں، بیٹری، انورٹر اور تاریں شامل ہیں، ون کے وی سولر سسٹم سے پنکھے، لائٹیں، چھوٹی موٹر چلائی جا سکے گی۔