Featuredاسلام آباد

حکومت کا بڑا فیصلہ ، پی ٹی آئی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکال دیے

اسلام آ باد: عمران خان ، بشری بی بی،فرح گوگی اور زلفی بخاری کے نام ای سی ایل پر برقراررہیں گے۔

موجودہ وفاقی کابینہ نے پی ٹی آئی کابینہ ارکان کےنام ای سی ایل سے نکالنےکی منظوری دی۔

ذرائع کے مطا بق حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی دور حکومت کی وفاقی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکال دیے۔ عمران خان ، بشری بی بی،فرح گوگی اور زلفی بخاری کے نام ای سی ایل پر برقراررہیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی جن سیاسی شخصیات کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے ہیں ان میں وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈہ پور ‘ غلام سرورخان، مرادسعید، پرویز خٹک، شفقت محمود ‘ اعجاز شاہ،علی زیدی،خسروبختیار اوراعظم سواتی ‘ اسد عمر،عمر ایوب ،محبوب سلطان، اورفواد چوہدری ‘ فروخ نسیم،شیریں مزاری اوردیگر نام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نےنیب کی سفارش پر نام ای سی ایل سےنکالنے کی منظوری دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close