لاہور: ضمنی انتخابات کے نتائج سے تحریک انصاف کا ووٹر مایوسی کا شکار نظر آیا، پی ٹی آئی 8 فروری جیسی کارکردگی نہ دکھا سکی جبکہ پنجاب کےنتائج نے ن لیگ کااعتماد بڑھادیا۔
ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے ووٹر کے باہر نہ نکلنے کا فائدہ ن لیگ کو بڑی لیڈ کی صورت میں ہوا۔
پنجاب میں قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 12 نشستوں پر الیکشن ہوا، جن میں سے قومی اسمبلی کی دونوں اور صوبائی اسمبلی 9 نشستوں پر ن لیگ کامیاب ہوگئی۔
جن میں سے صوبائی اسمبلی کی ایک نشست عام انتخابات میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نے جیتی تھی۔