Featuredسندھ

کراچی: وزیراعظم سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی ہے، سندھ اور وفاقی حکومت کے درمیان ترقیاتی کاموں اوردیگر مسائل پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ میں مراد علی شاہ کی وزیراعظم کے ساتھ ون ٹو ون ملاقات ہوئی، ملاقات میں سندھ اوروفاقی حکومت کے درمیان ترقیاتی کاموں اور دیگر مسائل پر بات چیت ہوئی، وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم سے ڈائریکٹ کٹوتیوں کے بعد فنڈز کی واپسی نہ ہونے پر بھی بات کی۔

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو تمام مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، کہا ہم مل جل کر عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

قبل ازیں کراچی پہنچنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ شہباز شریف بذریعہ ہیلی کاپٹر مزار قائد پہنچے تھے، وزیر اعلیٰ سندھ سمیت دیگر رہنماء بھی ان کے ہمراہ تھے۔

شہباز شریف کی وزیراعلیٰ سندھ کے علاوہ گورنر اور تاجربرادری سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ دورہ کراچی کے باعث وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر کردیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close