Featuredاسلام آباد
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشری بی بی کی طبی معائنے کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشری بی بی کے طبی معائنے کی رپورٹ پیر تک جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
بشری بی بی کو زہر دیئےجانے کے خدشے کے پیش نظر طبی معائنےکی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےکیس کی سماعت کی،عدالت نےگزشتہ حکم کی عدم تعمیل پربرہمی کا اظہار کیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریماکس دئیےکہ ایڈوکیٹ جنرل کوکہاتھا کہ گزشتہ حکم کی تعمیل کریں،جس پراسٹیٹ کونسل نےکہا ایڈوکیٹ جنرل آج یہاں نہیں ہیں،میں دوبارہ معذرت کرتا ہوں۔
بعدازاں عدالت نے اسلام آباد ڈائیگناسٹک سینٹر یا ایکسل لیب سے معائنہ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے پیر تک معائنہ کروا کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔