Featuredپنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر پروجیکٹ کی منظوری دے دی

لاہور: پنجاب میں بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں ماڈل گھروں کی تعمیر اور ماہانہ اقساط پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں کم آمدن والے بے گھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کے لیے 5 شہروں میں اسٹیٹ لینڈ کی نشاندہی کرکے 519 کنال اراضی پر اپنی چھت اپنا گھر پروجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی گئی۔

مریم نواز نے ہاؤسنگ اسکیم کے لیے اقدامات کا حکم دیا، اجلاس میں نقشوں کے لیے پاکستان کونسل فار آرکیٹیکٹ اینڈ ٹاؤن پلانرز سے مشاورت پر بھی اتفاق ہوا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنا گھر اپنی چھت منصوبہ شہروں کے قریب لانچ کرنے کی ہدایت کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close