Featuredاسلام آباد
سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کردیا۔
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کی معطلی اور پی بی 51 چمن کے 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت نے تمام امیدواروں کی رضامندی سے معاملہ دوبارہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا،سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ تمام امیدواروں کو سن کر 10 روز میں فیصلہ کرے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے مخالف امیدوار اصغر خان اچکزئی کی درخواست پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا، الیکشن کمیشن نے دوبارہ پولنگ کا حکم دیتے ہوئے اسپیکر کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا تھا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما عبدالخاق اچکزئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم،کورٹ میں چیلنج کیا تھا، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔