Featuredبلوچستان

وزیراعلٰی بلوچستان کا مزدور پیشہ افراد کے بچوں کو بڑے تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان

وزیراعلٰی بلوچستان میرسرفرازبگٹی نےمزدور پیشہ افراد کےچارسو بچوں کو ملک کے اعلٰی اقامتی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کردیا۔

کوئٹہ میں محکمہ محنت وافرادی قوت،لیبر ویلفیئر فنڈ کےاجلاس سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ لیبر ویلفیئر فنڈ کے تحت اب مزدوروں کے بچے بھی پاکستان کے اعلٰی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرسکیں گے،مزدوروں کے بچوں کے تمام ترتعلیمی اوراقامتی اخراجات لیبرویلفیئر فنڈ کےتحت اٹھائیں گے۔

انہوں نےکہاکہ غریب ہمیشہ غریب رہےیہ اس کی قسمت کا نہیں معاشرتی ناہمواری کا معاملہ ہے،رواں سال مزدوروں کےچارسو بچےپاکستان کے اعلٰی تعلیمی اداروں میں پڑھیں گے۔

سرفراز بگٹی نےکہاکہ مزدورکا باصلاحیت بچہ مزدورنہیں افسر،ڈاکٹر،انجنئیر اورکامیاب انسان ہوگا،مزدور کا بچہ وہیں پڑھے گا جہاں ایک صاحب حیثیت شخص کا بچہ پڑھتا ہے،آئندہ سال سے مزدوروں کے ایک ہزار بچے پاکستان کے اعلٰی تعلیمی اداروں میں بھیجیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close