Featuredاسلام آباد

وزیراعظم شہباز شریف کا معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کے احتساب کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے اعلان کیا ہے کہ معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ہوگا،ملکی مفادمیں سخت فیصلےکرنےپڑیں گے،سخت فیصلوں پر پہرا بھی دینا ہوگا۔

وفاقی کابینہ کےاجلاس میں گفتگوکرتےہوئےوزیراعظم نےکہاکہ ہماری ایکسپورٹ اور ترسیلات زرمیں اضافہ ہوا ہے،پونےدوماہ کی اجتماعی کوشش سےمعاشی صورتحال بہترہورہی ہے۔

معاشی ریفارمزکے ایجنڈےپرعمل پیراہیں،قوم کیلئےاربوں روپےکی متوقع آمد کو مکمل طورپربربادکردیاگیا،پتہ نہیں کہاں سےصاف اورشفاف حکومت چلی تھی،یہ تمباکو سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں نہیں لا سکے،سگریٹ کی مینوفیکچرنگ کا ٹریک اینڈٹریس سسٹم فراڈ کے سوا کچھ نہیں تھا۔

وزیراعظم نے کہا بجلی چوری میں کمی،ٹرانسمیشن سسٹم مضبوط بنانےکااصولی فیصلہ کرلیا ہے،بجلی سستی کرنےکیلئےبھی اقدامات کررہےہیں،ایف بی آر اربوں، کھربوں روپے کماتا ہے،ایف بی آرکےاربوں روپےکےواجبات عدالتوں میں پھنسےہیں۔

وزیراعظم نے ٹریک اینڈٹریس معاملےپر72گھنٹےمیں رپورٹ طلب کرتےہوئےمعاملے پر انکوائری کمیٹی بنادی،وزیراعظم نےکہامعاہدےمیں کوئی پنالٹی کلازنہیں ڈالی گئی، اپنی زندگی میں کبھی اس طرح کامعاہدہ نہیں دیکھا۔

سعودی عرب سمیت دیگرممالک سےسرمایہ کاری پرآگےبڑھ رہےہیں،نقصانات میں بتدریج کمی لائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close