کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کرلیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق عازمین کو جدہ اورمدینہ ایئرپورٹ پر امیگریشن کی ضرورت نہیں ہوگی،کراچی ایئرپورٹ پرسعودی ایوی ایشن کا عملہ عازمین کی امیگریشن کرے گا۔
سعودی امیگریشن کیلئےسی اے اے کی جانب سے 2کاونٹر کے لئےجگہ مختص کردی گئی،ڈائریکٹر حج کراچی گلزارسومروکاکہنا ہےکہ پہلی پروازکراچی سے 9مئی کو روڈ ٹومکہ منصوبے کےتحت حجاز مقدس روانہ ہوگی۔
ڈائریکٹر حج کراچی کاکہنا ہےکہ کراچی سےحکومتی اسکیم کےتحت 16ہزار281،سکھر سے 1ہزارحجازمقدس روانہ ہوں گے،کوئٹہ سے2200عازمین روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت کراچی سےحجازمقدس روانہ ہوں گے،عازمین کےسامان کی پلاسٹک ریپنگ کے اخراجات بھی حکومت برداشت کرے گی۔