Featuredتجارتسندھ

ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کیے جائیں گے : حکومت سندھ

کراچی: ٹیکس چور ملکی خوشحالی کے دشمن ہیں، ان کو بخشا نہیں جائے گا

سندھ حکومت نے ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس میں ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول کے سیکریٹری سلیم راجپوت اور دیگر نے شرکت کی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ٹیکس چور ملکی خوشحالی کے دشمن ہیں، ان کو بخشا نہیں جائے گا، ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کیے جائیں گے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ٹیکس چوروں کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کے لیے بھی اقدامات کریں گے۔

شرجیل میمن نے صوبے میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو سراہا اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کی ہدایات دیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ منشیات فروش ملک و قوم کے مستقبل کے دشمن ہیں، منشیات فروشوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کے قابل افسران اور جوانوں کو ڈیپوٹیشن پر محکمہ ایکسائز میں لایا جائے گا، ابتدائی طور پر کراچی اور حیدرآباد میں افسران ڈیپوٹیشن پر ایکسائز میں لائے جائیں گے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنی ہیں، متعلقہ ادارے تعاون کریں گے، منشیات فروشوں کی پراسیکیوشن اور انویسٹی گیشن مضبوط کی جائے۔

علاوہ ازیں اجلاس میں بہترین کارکردگی والے افسران اور مخبروں کو انعامات دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور منتقلی بائیو میٹرک کے تحت کرنے کی تجویز دی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close