Featuredاسلام آبادتجارت
بجلی 2.94 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
اسلام آباد: بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا.
گزشتہ روز چئیرمین نیپرا وسیم مختار کی زیر صدارت مارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت ہو ئی ،سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست جمع کروائی تھی ،اس سے قبل صارفین سے فروری کے ایف سی اے کی مد میں 4 روپے 92پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا.
مارچ کا ایف سی اے فروری کی نسبت صارفین سے 1روپے 98 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائیگا،اس اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا.
اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی نہیں ہو گا،اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کریگی۔