وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےبارشوں کےامکان پرپیشگی حفاظتی اورضروری انتظامی اقدامات کا حکم دیا ہے۔نکاسی آب کیلئے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ایم ڈی واسا کو متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےافسران کو ہدایت کی ہےکہ نکاسی آب کے لئےتمام وسائل بروئے کار لائےجائیں،لاہوراوردیگر شہروں میں ٹریفک رواں دواں رکھنےکیلئے تمام ضروری اقدامات کئےجائیں، شہریوں کی مدد کیلئے ٹریفک وارڈن فیلڈ میں فعال انداز میں فرائض سر انجام دیں۔
مریم نوازکاکہنا تھاکہ نشیبی علاقوں سےعوام کی بروقت محفوظ مقامات پرمنتقلی یقینی بنائی جائے اور عوام کو صورتحال سے پیشگی خبردارکیا جائے، دیہی علاقوں میں مال مویشیوں کی حفاظت کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔